ہم ٹیم پاکستان کو جلد آؤٹ کر رہے تھے مگر سعود اور وسیم کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا ، اش سودھی

ہم ٹیم پاکستان کو جلد آؤٹ کر رہے تھے مگر سعود اور وسیم کی وجہ سے میچ ہاتھ سے ...
ہم ٹیم پاکستان کو جلد آؤٹ کر رہے تھے مگر سعود اور وسیم کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا ، اش سودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیوی باؤلر اش سودھی نے کہا کہ ہم ٹیم پاکستان کو جلد آؤٹ کر رہے تھے مگر شکیل سعود اور وسیم جونیئر کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔

کراچی میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے باؤلر اش سودھی نے نجی ٹی وی " جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ٹھیک تھا مگر آخری لمحات میں سعود اور وسیم کی اچھی بلے بازی نے ہمیں پریشان کردیا  اور ہم ٹیسٹ میچ میں حاوی نہ رہ سکے ۔

ایک سوال کے جواب میں کیوی سپنر نے کہا کہ پاکستان کے صرف 15 اوورز قبل اننگز ڈکلیئر کرنے کے فیصلے نے مجھے حیران نہیں کیا ،  یہ ایک اچھی بات ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بھی جارح مزاج ہوتی جا رہی ہے ۔ 

مزید :

کھیل -