'جسٹس قیوم رپورٹ کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے تھا، رمیز راجہ کا دو سابق لیجنڈز کے خلاف بیان

'جسٹس قیوم رپورٹ کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس کو ٹیم میں واپس نہیں آنا ...
'جسٹس قیوم رپورٹ کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے تھا، رمیز راجہ کا دو سابق لیجنڈز کے خلاف بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پاکستان کےعلاوہ کہیں بھی ٹیم میں واپس نہیں آتے، جسٹس قیوم رپورٹ کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کولانے کیلئے پی سی بی کا آئین بدل دیا گیا،پی سی بی پر شب خون مارا گیا،اس ادارے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جان سے مارنے کی دھمکیوں پر پی سی بی سے بلٹ پروف گاڑی ملی، دھمکیاں دینے والے کا نام نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو فری ہینڈ دیا ہوا تھا،بابر اعظم نے ہر بار سرفراز احمد کو کھلانے کا کہا تھا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نجم سیٹھی کو چیئرمین بنانا اقرباپروری ہے ، بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ 2 صحافیوں کو پیسے دیے، نام نہیں بتا سکتا،بہت سے صحافی بیرون ملک دوروں کی فرمائش کرتے تھے.انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے معاہدوں کی وجہ سے فرنچائز نقصان میں جا رہی ہیں۔ میرے ہوتے ہوئے پی ایس ایل فرنچائز کو زیادہ پیسے ملے۔

مزید :

کھیل -