سکیورٹی فراہم کرنا نا ممکن، کل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے کل بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن نے معذرت کرلی ،
وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی اورٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عدالتی فیصلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ عملے کا انتظام نہ ہو سکا ، ٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہیں ، حکومت بھی سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کر چکی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ مواد کی ترسیل بھی اتنے مختصر عرصے میں ممکن نہیں، جلد بازی میں منعقد کردہ انتخابات پر سوالات اٹھیں گے ۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج الیکشن کو 31 دسمبر یعنی کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے ۔