فلپائن میں سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث 44 افراد ہلاک، درجنوں لا پتہ ہو گئے
منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائن میں سیلاب اور برفانی تودے گرنے کے باعث کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لا پتہ ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسمس کے بعد سے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث فلپائن میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 44 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ درجنوں لا پتہ ہو چکے ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلپائن میں حالیہ شدید بارشوں کےباعث جنوبی جزائر پانی کی زد میں ہیں ، قصبہ کلیرین میں تباہی مچی ہوئی ہے جہاں متعدد مکانات گر چکے ہیں، شاہرات تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔