باکمال لوگوں کا "کمال" ، پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پرواز کے واش روم میں پانی ختم ہو گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) باکمال لوگوں کی لا جواب سروس کا سلوگن رکھنے والی پی آئی اے کی فلائٹ میں کمال ہو گیا ، ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز میں تین گھنٹے بعد واش روم میں پانی ہی ختم ہو گیا جس کےباعث مسافروں کو گھنٹوں اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی "سماء نیوز" کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز پر انجینئرز کی جانب سے پانی ہی لوڈ نہیں کیا گیا ، پی کے 784 کے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد طیارے کے ٹینک میں پانی ختم ہونے کے باعث مسافروں کو واش روم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پرواز پر انجینئرز نے پانی ہی لوڈ نہیں کیا گیا، پی کے 784 کے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد طیارے کے ٹینک میں پانی ختم ہوگیا، واش روم کیلئے جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
طیارے کے عملے کی جانب سے واش روم کیلئے مسافروں کو منرل واٹر دیا گیا جس کے باعث بعد ازاں مسافروں کو چائے اور کافی بھی پیش نہ کی جا سکی ۔
0 of 10 secondsVolume 0%
This video will resume in 8 seconds
ذرائع کا ک