وزیر صحت سندھ  سول ہسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئیں، دروازہ توڑ کر نکالا گیا 

وزیر صحت سندھ  سول ہسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئیں، دروازہ توڑ کر نکالا ...
وزیر صحت سندھ  سول ہسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئیں، دروازہ توڑ کر نکالا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو سول ہسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئیں جنہیں دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا ۔

نجی ٹی وی "سماء نیوز" کے مطابق ڈاکٹر عذرا پیچوہو  سول ہسپتال میں بچوں کی سرجری کے وارڈ کا افتتاح کرنے پہنچیں، تقریب سے واپس جاتے ہوئے وہ لفٹ میں سوار ہوئیں کہ اچانک لفٹ خراب ہو گئی اور وزیر صحت اندر ہی پھنس گئی ، عذرا پیچوہو کے ہمراہ لفٹ کا عملہ بھی سوار تھا۔

لفٹ عملے کی جانب سے پہلے دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام کی صورت میں لفٹ کا دروازہ توڑ کر صوبائی وزیر ودیگر افراد کو باہر نکالا گیا ۔

ہسپتال کی ایم ایس روبینہ شریف کے مطابق لفٹ این جی او کے ماتحت ہے ۔