اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 51 ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے آئندہ اگست میں پروازوں کیلئے کھولا جائے گا۔ "جنگ " کے مطابق ڈی آئی خان میں نیا ایئرپورٹ، کراچی لاہور پشاور ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن نئے سال میں ہوگی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 34 ارب پاکستان روپے کے مساوی چینی گرانٹ شامل ہے۔