بھارتی اداکار کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد، تحقیقات شروع

Dec 30, 2024 | 07:21 AM

کوچی (ویب ڈیسک)  بھارت کی ملیالم شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ شنکر ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلیپ شنکر کی لاش اتوار کو ریاست کیرالہ کے شہر  Thiruvananthapuramکے ایک ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی،  دلیپ نے 19 دسمبر کو ہوٹل میں چیک ان کیا تھا اور قیام کے دوران وہ ایک بار بھی کمرہ چھوڑ کر باہر نہیں گئے۔

جب دلیپ شنکر کے ساتھی اداکاروں نے انہیں فون کیا لیکن رابطہ نہ ہونے پر وہ اتوار کو ہوٹل پہنچے اور عملے سے کہا کہ وہ دلیپ کے کمرے کو کھولیں، جب کمرہ کھولا گیا تو  اداکار وہاں مردہ پائے گئے، وہ  ایک ٹیلی ویژن سیریز کی شوٹنگ کے لیے  شہر میں موجود تھے۔ 

شو کے ڈائریکٹر نے پولیس کو بتایا کہ دلیپ کسی سنگین بیماری میں مبتلا تھے، اگرچہ بیماری کی نوعیت معلوم نہیں ہے، لیکن اندازہ ہوا تھا کہ وہ اس بیماری کا علاج کروا رہے تھے۔پولیس نے تحقیات شروع کردی ہے ، البتہ  ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکار کی موت میں کوئی غیر معمولی عنصر شامل نہیں ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔

مزیدخبریں