نئی دہلی (ویب ڈیسک) شادی کا دن ہرکوئی حسین یادوں کے ساتھ یادگاربنانا چاہتا ہے لیکن بھارتی دولہا کے لیےیہ دن اس وقت ڈراؤنا بن گیا جب اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے دلہن اور مہمانوں کے سامنے دولے کو پیٹ ڈالا۔
حال ہی میں انسٹاگرام پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے صارفین کو دنگ کر دیا، ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر دیکھ کر صارفین کی آنکھیں پھٹ گئیں۔ویڈیو کا آغاز دولہے کے ساتھ ہوتا ہے جو اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ مالا پہنانے کی رسم مکمل کرنے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے، جیسے ہی دولہا دلہن کو مالا پہناتا ہے ،اچانک اس کی مبینہ گرل فرینڈ سٹیج پر پہنچ جاتی ہے جس کا غصہ عروج پر ہوتا ہے، بغیر کسی جھجک کے وہ دولہے کو لات مارتی ہے جس سے وہ گر جاتا ہے۔
مہمان اور دلہن یہ سب دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں لیکن وہ خاتون ابھی رکنے کا نام نہیں لیتی، آگے بڑھ کر گرے ہوئے دولہے کا بازو مروڑ کر اسے اٹھاتی ہے اور دونوں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہو جاتی ہے، دلہن کے ساتھ مزید ایک خاتون آگےبڑھتی ہے اور دولہا کی وکالت کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ دولہا موصوف اپنے کندھے کو سہلانے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔ویڈیو شیئرکرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’’ 2024 ختم ہو گیا ہے، اور یہ سال غیر معمولی ہونے والا ہے!‘‘
ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے اس پر مضحکہ خیر تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ لات اتنی پرفیکٹ تھی، لگتا ہے اس نے پریکٹس کی ہوگی۔
کسی اورنے لکھا کہ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ شادیوں اور پرانے تعلقات کو نہ ملاؤ، یہ بالکل بالی ووڈ کی فلم جیسا ہے، لیکن براہ راست۔