لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے نام وزیر اعلیٰ مریم نواز  کا پیغام

Dec 30, 2024 | 03:09 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لاہور پریس کلب کاصدر منتخب ہونے پر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور کہا کہ امید ہے صدر ا ور دیگر عہدیدار لاہورکی صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزیدخبریں