لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری معدنیات پرویز اقبال کی زیر صدارت مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ کی 15 روزہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران مائنز لیبر ویلفیر کمشنر نے ٹیم کے ہمراہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ سیکرٹری معدنیات نے ایکسائز ڈیوٹی کے ہدف کا حصول سوفیصد سے زائد ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری معدنیات نے کان کنوں کی ویلفیئر سکیموں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے 10 روز کے اندر نئی ترقیاتی سکیموں کی فہرست طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ معاوضہ جات کے نادہندگان مائنز مالکان کی فہرست ڈی جی مائنز کو جلد از جلد بھیجی جائیں۔ سیکریٹری معدنیات نےا پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ سے مائنز مزدوروں کو ملنے والی گرانٹس کی بروقت ادائیگی کے لیے سیکرٹری فنڈ سے رابطہ اور سیکرٹری فنڈ کو گرانٹس کی ادائیگی میں تیزی لانے کی سفارش کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مائن ورکرز کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی ادائیگی کے لیے 14 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں۔سیکرٹری معدنیات پرویز اقبال نے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔