چیئرمین نیب کا خط!

چیئرمین نیب کا خط!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیب کے چیئرمین ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کے صدر زرداری کے نام خط نے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ اس خط کے مندرجات کی اشاعت نے ان قوتوں کو تقویت دی ہے جو موجودہ حکومت اور پھر جمہوری نظام کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ حالات کے مطابق حکومت اور عدلیہ کی محاذ آرائی میں اضافہ ہوا، اور نوبت یہاں تک آ گئی کہ ایک ایسا خط جو ایک ادارے کے چیئرمین نے صدر مملکت کو لکھا اس کے مندرجات عام ہو گئے ہیں،اور ایک نئی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ یہ حالات ہرگز ہرگز اچھے نہیں ہیں۔ عوام کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کے خط کے مندرجات خفیہ ہی رہنا چاہئیں تھے ان کی اشاعت سے کئی شکوک و شبہات بھی پیدا ہوئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ادارہ اور ہر شخص اپنی اپنی جگہ احتیاط کرے اور حالات کو بگاڑنے کے عمل میں شامل ہونے سے گریز کرے۔ تمام اداروں، سیاسی رہنماﺅں، سیاسی جماعتوں اور دوسری تنظیموں کو شعوری طور پر حالات بہتر بنانے کی کوشش کرنا چاہئے قوم کو یہ ضرور بتایا جائے کہ خط کے مندرجات باہر کیسے آئے اور پھر شائع بھی ہوئے محاذ آرائی کسی بھی شکل میں اچھی نہیں، بہتر ہے گریز کیا جائے۔ ٭

مزید :

اداریہ -