بلوچستان میں گورنر راج پر وفاقی حکومت دباﺅ کا شکار

بلوچستان میں گورنر راج پر وفاقی حکومت دباﺅ کا شکار
بلوچستان میں گورنر راج پر وفاقی حکومت دباﺅ کا شکار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں گورنرراج کے خاتمے کے لیے اتحادیوں نے حکومت پردباو¿ بڑھا دیا ہے۔ بلوچستان میں گورنرراج کے خاتمے کے لئے بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے وزیراعظم اورصدرسے ملاقاتیں کی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی، جے یوآئی،بی این پی اور ق لیگ کے ارکان نے بلوچستان میں گورنرراج کے جلد خاتمے کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم اور ایوان صدر کو بریفنگ بھی دی ہے۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے کے لئے صلاح مشورہ جاری ہے تاہم تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

قومی -