سینیٹرجان کیری امریکی وزیرخارجہ نامزد، پاکستان کا خیر مقدم

سینیٹرجان کیری امریکی وزیرخارجہ نامزد، پاکستان کا خیر مقدم
سینیٹرجان کیری امریکی وزیرخارجہ نامزد، پاکستان کا خیر مقدم

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹ نے بھاری اکثریت سے سینٹر جان کیری کی نئے امریکی وزیر خارجہ کی حیثت سے نامزد گی توثیق کردی ہے جبکہ پاکستان نے اُن کی نامزدگی کا خیر مقدم کیاہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے چیئرمین سینیٹرجان کیری کووزیرخارجہ کے عہدے کے لیے نامزکیاتھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جان کیری کی نامزدگی کی توثیق کیلئے سینٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ان کے حق میں 93 اورمخالفت میں صرف تین ووٹ آئے۔ وہ اٹھائیس سال سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ میں شامل رہے ہیں اور چاربار اس کے سربراہ رہے ہیں جبکہ جان کیری امریکہ میں پاکستان کے دوست کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔دوسری طرف امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے جان کیری کی امریکی وزیر خارجہ کی حیثت سے نامزدگی کی توثیق کا خیر مقدم کیا ہے۔اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جان کیری کے وزریر خارجہ بننے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ جان کیری موجودہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی جگہ لیں گے جو جمعہ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -