رینٹل پاور کیس، چیئرمین نیب کاصدر کو لکھاگیا خط طلب ، جان چھڑانے کا واحد حل عدالتوں کا خاتمہ ہے : سپریم کورٹ

رینٹل پاور کیس، چیئرمین نیب کاصدر کو لکھاگیا خط طلب ، جان چھڑانے کا واحد حل ...
رینٹل پاور کیس، چیئرمین نیب کاصدر کو لکھاگیا خط طلب ، جان چھڑانے کا واحد حل عدالتوں کا خاتمہ ہے : سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلا م آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستا ن افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ عدالتوں سے جان چھڑانے کا واحد عدالتوں کا خاتمہ ہے ، کیونکہ عدالتیں قانون کی بات کرتی ہیں ، دیکھیں گے کہ چیئرمین نیب فصیح بخاری کا صدر کو لکھاگیا خط عدالتی دائر اختیار میں مداخلت تو نہیں ، خط کے مندرجات بہت سنگین ہے ، عدالت نے خط کا تصدیق شدہ اصل مسودہ طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔ کرائے کے بجلی گھروں میں بدعنوانی کے کیس کی مختصر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت عدالت نے چیئرمین نیب فصیح بخاری کے صدر کو لکھے گئے خط پر برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ پراسیکیوٹر نیب کے کے آغا سے استفسار کیاکہ کیا اُنہیں چیئرمین نیب کی طرف سے صدر کو لکھے گئے خط کا علم ہے جس کا کے کے آغا نے اثبات میں جواب دیا۔ عدالت کاکہناتھاکہ ایسی کونسی وجہ تھی کہ چیئرمین نیب کو خط لکھناپڑا، کیاچیئرمین نیب عدالت کے خلاف نفرت اُبھار رہے ہیں ؟ اخباروں میں پڑھا کہ چیئرمین نیب نے عدالتی اختیار پر تحفظات کا اظہار کیا، جو شخص دوران سماعت کیس پر میڈیا کو خط دیتاہے تو وہ شخص توہین عدالت کا مرتکب ہوتاہے ۔کے کے آغا نے عدالت کو بتایاکہ خط میں چیئرمین نیب نے اپنے تحفظا ت کا اظہا رکیا ، مجھے جب تک تحریری حکم نہیں ملتا، تب تک چیئرمین نیب عمل نہیں کرسکتے جس پر عدالت کاکہناتھاکہ جان چھڑانے کا واحد حل عدالتوں کا خاتمہ ہے ، کیا چیئرمین نیب عدالت پر دباﺅڈالناچاہتے ہیں ؟ خط میڈیا کو بھی دیاگیا؟ عدالت نے چیئرمین نیب کی طرف سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط کی تصدیق شدہ اصل کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ۔