قانون کی حکمرانی۔ ۔ ۔ نشے میں دھت اعلیٰ پولیس افسرکی گاڑی کی تلاشی لینے پر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

قانون کی حکمرانی۔ ۔ ۔ نشے میں دھت اعلیٰ پولیس افسرکی گاڑی کی تلاشی لینے پر ...
قانون کی حکمرانی۔ ۔ ۔ نشے میں دھت اعلیٰ پولیس افسرکی گاڑی کی تلاشی لینے پر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قذافی سٹیڈیم کے قریب گشت پر مامور مجاہدسکوارڈ کے تین اہلکاروں کو اعلی پولیس افسر کی گاڑی کی تلاشی لینے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ۔نجی چینل کے مطابق مجاہدسکوارڈ کے تین اہلکار فاروق ،کرم نواز اور شفیق معمول کی گشت پر تھے کہ کالے شیشوں والی ایک مشکوک گاڑی نظر آئی جس کی تلاشی کے لیے اندر بیٹھے افراد کو باہر نکالا گیا تو ان میں ایک پولیس افسر مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ شراب نوشی کر رہا تھا۔ نشے میں دھت پولیس افسر نے مجاہد سکوارڈ کے ایس پی اور ایس پی ماڈل ٹاو¿ن کو بلوا کر تینوں اہلکاروں کو تھپڑ مارے۔اے آروائے نیوز کے ذرائع کے مطابق پولیس افسر کے ایک ساتھی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مجاہد سکوارڈ کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں اہلکاروں کو بند کردیاگیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلی پولیس افسر چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر میں کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز ہے۔

مزید :

لاہور -