مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے کے 18طیارے گراﺅنڈ ہوگئے

مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے کے 18طیارے گراﺅنڈ ہوگئے
مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے کے 18طیارے گراﺅنڈ ہوگئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیاجس کے بعد 18طیاروں کو گراﺅنڈ کردیاگیاہے ۔نجی چینل کے مطابق حکومت کی جانب سے مزید قرضہ نہ ملنے کی وجہ سے طیاروں کے سپیر پارٹس نہیں خریدے جاسکے جس کے باعث 18طیارے گراﺅنڈکردیئے گئے۔انجینئرنگ ذرائع کے مطابق طیاروں کے پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے،گراونڈ کئے جانے والے طیاروں میں دو بوئنگ دو سیون فور سیون بوئنگ دو ٹرپل سیون بوئنگ دس سیون تھری سیون ایئر بس اے دو تین سو دس اے ٹی آرشامل ہیں۔

مزید :

بزنس -