پی آئی سی سکینڈل : افروز کمپنی کے منیجر سمیت دو افراد جیل منتقل ، نادر فیروز کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

پی آئی سی سکینڈل : افروز کمپنی کے منیجر سمیت دو افراد جیل منتقل ، نادر فیروز ...
پی آئی سی سکینڈل : افروز کمپنی کے منیجر سمیت دو افراد جیل منتقل ، نادر فیروز کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی سی ڈرگ سکینڈل کے ملزم اور کمپنی منیجر شکیل ناگرہ کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے تاہم عدالت نے کمپنی مالک نادر افروز کے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔نادر افروز اور شکیل ناگر کو ماڈل ٹاو¿ن عدالت میں سروں پر کپڑے ڈال کر پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے کمپنی منیجر شکیل ناگرہ کو چودہ روز ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نادر افروز کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جس کے بعد پولیس ملزم کو تھانے لے گئی۔نادر افروز کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیا ضمانت کے باجود نادر افروز کی گرفتاری کی تحقیقات کرائی جائے۔واضح رہے کہ لاہور پولیس نے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد گذشتہ روز نادر افروز اور شکیل ناگرہ کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

مزید :

لاہور -