اجمل پہاڑی ایک مرتبہ پھر گرفتار

اجمل پہاڑی ایک مرتبہ پھر گرفتار
اجمل پہاڑی ایک مرتبہ پھر گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس نے اجمل پہاڑی کو قتل کے مزید چارمقدمات میں گرفتار کرلیا۔نجی چینل کے ذرائع کے مطابق حال ہی میں رہائی پانے والے اجمل پہاڑی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جن میں سے قتل کے مقدمات چارجوہر آباد تھانے میں درج کئے گئے ہیں جن کے تحت ایک مرتبہ پھر اجمل پہاڑی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔واضح رہے گرفتار ملزم کو کچھ روز قبل ہی عدم شواہد کی وجہ سے قتل کے بعض مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیاتھا جس کے بعد سے وہ پرسرار طو رپر لاپتہ تھا تاہم بدھ کو کراچی پولیس نے اجمل پہاڑی کی گرفتار ظاہر کردی۔

مزید :

کراچی -