باکمال لوگ، لاجواب سروس۔۔۔جہاز کے پائلٹ نے بیٹی کی خاطر شیڈول کو بھی اُڑادیا

باکمال لوگ، لاجواب سروس۔۔۔جہاز کے پائلٹ نے بیٹی کی خاطر شیڈول کو بھی اُڑادیا
باکمال لوگ، لاجواب سروس۔۔۔جہاز کے پائلٹ نے بیٹی کی خاطر شیڈول کو بھی اُڑادیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے بیٹی اور دو دیگر مسافروں کو لاہور اُتارنے کیلئے فیول کی کمی کا بہانہ کرکے لاہور اُتاردیا۔مقامی میڈیا کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 562کے پائلٹ نے مبینہ میں طور پر فیول کی کمی کا بہانہ بنا گر ہنگامی طور پر لاہور میں اتارے جانے کا اعلان ہوا تو مسافروں میں کھلبلی مچ گئی ۔جہاز نے جب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں لینڈنگ کی تو مسافروں کو معلوم ہواکہ جہاز کے کپتان نے اپنی بیٹی اور دو دیگر مسافروں کو لاہور اتارنے کے لئے جہازکو ہنگامی طور پر لینڈ کیا۔مسافروں کے احتجاج کے بعد بیس منٹ بعد طیارے کو اسلام آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -