ن لیگ کو ایک ہی دن میں عام انتخابات پر راضی کرنے کیلئے کمیٹی قائم

ن لیگ کو ایک ہی دن میں عام انتخابات پر راضی کرنے کیلئے کمیٹی قائم
ن لیگ کو ایک ہی دن میں عام انتخابات پر راضی کرنے کیلئے کمیٹی قائم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت حکمراں اتحاد کے اجلاس میں انتخابات ایک ہی روز کرانے کے فیصلے پر ن لیگ سے مذاکرات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔حکمراں اتحاد نے نگراں سیٹ اپ کیلئے ممکنہ ناموں پر جائزہ لیا اور یہ اصولی فیصلہ تو ہو گیا کہ عام انتخابات ایک ہی روز ہوں گے لیکن اب ن لیگ کو منانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں خورشید شاہ ،نذرگوندل،فاروق نائیک،رحیم داد،فتح حسنی شامل ہیں۔اے آروائے نیوز کے مطابق کمیٹی مسلم لیگ ن سے عام انتخابات ایک ہی روز منعقد کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -