لاہور میں خسرے نے مزید دوبچوں کی جان لے لی

لاہور میں خسرے نے مزید دوبچوں کی جان لے لی
لاہور میں خسرے نے مزید دوبچوں کی جان لے لی

  

  لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کے بعد خسرہ پنجاب میں بھی پھیل گیاہے جس نے لاہور میں مزید دوبچوں کی جان لے لی ، ایک بچی نے میوہسپتال جبکہ دوسری نے چلڈرن ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گذشتہ روز میو ہسپتال میں داخل ہونیوالی پانچ ماہ کی بچی ایمان خسرے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔دوسری بچی چلڈرن ہسپتال میں پچھلے چند روز سے زیر علاج تھی۔ اس طرح لاہور میں خسرے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی مجموعی تعدادپانچ ہو گئی جبکہ صوبہ پنجاب میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد بارہ ہو گئی ۔

مزید :

تعلیم و صحت -