نواب شاہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نواب شاہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
نواب شاہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نوابشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیاجس پر اہل علاقہ نے ریلوے ٹریک پر لاش رکھ کر احتجاج کیااور ریلوے ٹریفک معطل کردی۔پولیس کے مطابق نوابشاہ کے علاقے ملک کالونی میں ڈاکووں نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔واقعے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور ریلوے سٹیشن کے قریب اپ اور ڈاﺅن ٹریک پر ٹائر جلائے اورٹریک پر لاش رکھ کر دھرنادیا۔ احتجاج کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والی بہاﺅلدین ایکسپریس اور بابافرید الدین ایکسپریس نوابشاہ ریلوے سٹیشن پر روک لی گئی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -