سہراب گوٹھ میں منشیات کے اڈے پر دھماکہ، 3افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سہراب گوٹھ کے علاقے میں سپر مارکیٹ کے قریب غیر آباد عمارت میں مسجد کے قریب مبینہ طور پرمنشیات کے اڈے پر ھماکے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جبکہ ایک ٹیکسی تباہ ہوگئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دھماکے سے پہلے یہ اڈہ چلانے والوں سے بھتہ مانگا گیا تھا اور دھماکے میں جاں بحق ہونےولے بھی اسی دھندے میں ملوث تھے ۔بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ پر گاڑی سے پانچ بم برآمد کر کےناکارہ بنا دیے جو ایک دوسرے سے منسلک تھے ۔