امریکی فوجی نے مصنوعی ہاتھ لگتے ہی ترقی مانگ لی
لندن (بیورورپورٹ)عراق جنگ میں ایک ہاتھ سے محروم ہونے والے ایک فوجی کو امریکہ میں مصنوعی ہاتھ لگا دیا گیا ہے جو اصل ہاتھ کا متبادل تو نہیں تاہم اصلی ہاتھ کی طرح اسکی انگلیاں کام کرینگی اور وہ اپنی مرضی سے اس ہاتھ سے کام بھی لے سکے گا۔ پندرہ گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد اسے نیا ہاتھ لگایا گیا ہے۔ اب وہ محکمانہ ترقی کا خواہشمند بھی ہے ۔