کراچی میں وو ٹروں کی تصدیق دو فیصدباقی رہ گئی

کراچی میں وو ٹروں کی تصدیق دو فیصدباقی رہ گئی
کراچی میں وو ٹروں کی تصدیق دو فیصدباقی رہ گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کی مدد سے کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل کے پہلے مرحلے میں خانہ شماری کا مجموعی طور پر 98 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ خانہ شماری کے مطابق کراچی میں گھروں کی تعداد 21 لاکھ بائیس ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی ، وسطی، جنوبی ، اور ضلع ملیر میں باالترتیب چھ لاکھ گیارہ ہزار 640 ، چار لاکھ ستائیس ہزار 815، تین لاکھ 15 ہزار 232 ، 2 لاکھ 59 ہزار چار پینتالیس جبکہ ضلع غربی میں خانہ شماری مکمل نہ ہوسکی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تعداد چار لاکھ اٹھانوے ہزار ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خانہ شماری دس سے پندرہ جنوری تک مکمل ہونی تھی تاہم شہر کے مخدوش حالات کی وجہ سے کام تعطل کا شکار رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق گھر گھر کی تصدیقی عمل کی دی گئی تاریخ یکم فروری میں اب توسیع کرنا پڑے گی۔

مزید :

کراچی -