ہندوﺅں کی تنقید ، کرینہ کپور مسلمان نہیں ہوئیں :سیف علی خان

ہندوﺅں کی تنقید ، کرینہ کپور مسلمان نہیں ہوئیں :سیف علی خان
ہندوﺅں کی تنقید ، کرینہ کپور مسلمان نہیں ہوئیں :سیف علی خان

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیف علی خان سے شادی کے بعد کرینہ کپور بھی ہندوانتہاءپسندوں کی تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیںاوراُن کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیاگیاہے لیکن اسی دوران سیف علی خان کے انکشاف نے جلتی پر تیل کا کام کیا ، سیف علی خان کاکہناتھاکہ کرینہ کپور خان اُن کی بیوی ہونے کے باوجود مسلمان نہیں ہیں ۔

ڈان نیوز کے مطابق سیف علی خان نے ایک تصویر پر ردعمل میں کہاکہ اُن کی اہلیہ کو غلط طریقے سے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ،لوگ کہتے ہیں کہ کرینہ نے اسلام قبول کرلیا ہے حالانکہ وہ مسلمان نہیں ہوئیں ۔

چھوٹے نواب کاکہناتھاکہ ہندوﺅں کی ’تحریکیں‘ درحقیقت قابل مذمت ہیں کیونکہ یہ چیز جذباتی اور سماجی طور پر ہماری زندگیوں میں کہیں بھی موجود نہیں، کرینہ کو کسی اور چیز سے زیادہ ان کے کام کے حوالے سے جاننا چاہئے۔

سیف علی خان نے کہاکہ ہندوستان کو سینما اور معاشرے کے لیے کرینہ کی کوششوں پر فخر کرنا چاہئے کیونکہ بولی وڈ حسینہ نے حقوق نسواں اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا اور وہ ایک مضبوط اور جدید خاتون کی علامت سمجھی جاسکتی ہیں۔

مزید : تفریح