82 سالہ ارب پتی نے 25 سالہ حسینہ سے شادی تو کر لی لیکن اب نئی پریشانی نے جینا مشکل کر دیا

82 سالہ ارب پتی نے 25 سالہ حسینہ سے شادی تو کر لی لیکن اب نئی پریشانی نے جینا ...
82 سالہ ارب پتی نے 25 سالہ حسینہ سے شادی تو کر لی لیکن اب نئی پریشانی نے جینا مشکل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) رچرڈ لگز 82 سالہ معمر ارب پتی شخص ہیں مگر وہ کسی بھی عام ضعیف شخص سے بہت مختلف ہیں۔ وہ ہمیشہ سے دل پھینک اور رنگین مزاج رہے ہیں مگر 25 سالہ جرمن دوشیزہ کیتھی شمٹز سے شادی کے بعد وہ ایک پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ شوبز کی دنیا میں رچرڈ کی رنگین زندگی کی خبریں ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہیں مگر آج کل یہ خبر بہت اہمیت ختیار کرگئی ہے کہ رچرڈ 25 سالہ جوان بیوی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں :بھارت کا وہ خوفناک قبیلہ جو انسانی گوشت کھاتاہے اور کھوپٹریوں میں پیتاہے
برطانوی اخبار ’’میل آن لائن‘‘ کے مطابق رچرڈ کو خدشہ ہے کہ کیتھی ان کی بیوی ہونے کے باوجود کسی اور میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کیتھی پہلے ہی رچرڈ سے عدم اطمینان اور مایوسی کا اظہار کرچکی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ رچرڈ بہت محبت کرنے والے ہیں اور وہ ایک شہزادی کی طرح زندگی گزاررہی ہیں مگر شادی کا مقصد صرف دولت اور آسائشوں سے پورا نہیں ہوسکتا۔ رچرڈ اس سے پہلے کم کارداشین، فرح فاسٹ اور پامیلا نیڈرسن جیسی حسیناؤں پر بھی کروڑوں لٹا چکے ہیں اور اکثر یہ شکوہ کرتے نظر آئے ہیں کہ حسینائیں خوب مال کھا کر بھی وعدے پورے نہیں کرتیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -