سڑک کنارے کھڑی لاوارث گاڑی سے ایک کروڑ روپیہ برآمد، رقم کس کی تھی اور اس حالت میں کیوں؟ ایسا انکشاف کہ پولیس والوں کو بھی یقین نہ آئے

سڑک کنارے کھڑی لاوارث گاڑی سے ایک کروڑ روپیہ برآمد، رقم کس کی تھی اور اس حالت ...
سڑک کنارے کھڑی لاوارث گاڑی سے ایک کروڑ روپیہ برآمد، رقم کس کی تھی اور اس حالت میں کیوں؟ ایسا انکشاف کہ پولیس والوں کو بھی یقین نہ آئے

  

زیورخ (نیوز ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر سینٹ گالن کی ایک ہائی وے پر معمول کی گشت کے دوران پولیس کو ایک ایسے معمے سے واسطہ پڑگیا کہ بیچاروں کے دماغ بالکل چکراکررہ گئے۔ نیوز سائٹ wwwn کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق ہائی وے پر رواں دواں تھے کہ ایک گاڑی کو سڑک کنارے کھڑا پایا۔ جب اہلکار اس گاڑی کے قریب گئے تو یہ دیکھ کر حیران ہوئے کہ اس میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا، اور مزید حیرانی اس وقت ہوئی جب پتا چلا کہ گاڑی کے دروازے بھی لاک نہیں تھے۔ لیکن اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ کہیں زیادہ حیران کن تھا۔ پولیس اہلکاروں کو ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر ایک لفافہ پڑا ملا جس کے اندر ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) موجود تھے، اور گاڑی کے مالک کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آرہا تھا۔

مزید جانئے: دنیا کا وہ واحد شرمناک پیشہ جس میں خواتین کی آمدنی مردوں سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے

کچھ دیر گومگو کی کیفیت میں مبتلا رہنے والے پولیس اہلکاروں کو دور ایک شخص چلتا ہوا نظر آیا، جس نے ہاتھ میں ایک گیلن اٹھارکھاتھا۔ بالآخر جب یہ شخص گاڑی کے قریب پہنچاتو پتہ چلا کہ یہی گاڑی کا مالک ہے ۔ اس شخص نے پولیس والوں کو بتایا کہ اس کی گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا تھا، لہٰذا وہ گاڑی کو وہیں چھوڑ کر پٹرول کی تلاش میں نکل گیا تھا۔ پولیس والوں کے لئے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہورہا تھا کہ جو شخص اتنا دولت مند ہے کہ گاڑی کی سیٹ پر ایک لاکھ ڈالر چھوڑ گیا، اس کے یہ حالات کیسے ہوسکتے ہیں کہ راہ چلتے پٹرول ختم ہوجائے۔ یہ تمام صورتحال گویا کافی عجیب وغریب نہیں تھی کہ اس شخص نے مزید انکشاف کردیا کہ اس کے بینک اکاﺅنٹ میں بھی ساڑھے سات کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے سات ارب پاکستانی روپے) پڑے ہیں، مگر اس کا کہنا تھا کہ واقعی حقیقت یہی ہے کہ راستے میں اس کا پٹرول ختم ہوگیا تھا اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں پٹرول کی تلاش میں نکلا اور بھاری رقم کا لفافہ سیٹ پر ہی چھوڑگیا، جبکہ گاڑی کا دروازہ لاک کرنا بھی بھول گیا۔

پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ اس شخص کو کروڑوں ڈالر کی وراثتی جائیداد حال ہی میں ملی تھی، اور غالباً اتنی دولت اچانک مل جانے پر اس کے ہوش ٹھکانے نہ تھے، جس کی وجہ سے ایسی عجیب و غریب حرکات رونما ہورہی تھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس