گاڑی کی ڈگی سے آتی خاتون کی چیخوں کی آواز، نوجوان نے مدد کیلئے دروازہ کھولا تو ایسا منظر کہ چکرا کر رہ گیا، بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

گاڑی کی ڈگی سے آتی خاتون کی چیخوں کی آواز، نوجوان نے مدد کیلئے دروازہ کھولا ...
گاڑی کی ڈگی سے آتی خاتون کی چیخوں کی آواز، نوجوان نے مدد کیلئے دروازہ کھولا تو ایسا منظر کہ چکرا کر رہ گیا، بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار ایک برطانوی نوجوان کو جب ویرانے میں کھڑی کار کے پچھلے حصے سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں تو وہ فوری طور پر مدد کے لئے آگے بڑھا، لیکن ایک ایسا منظر اس کے سامنے تھا کہ جسے دیکھ کر اس کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے اور بیچارہ سر پر پاﺅں رکھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔
اخبار ’میٹرو‘ کے مطابق یہ واقعہ جوکریگ نامی شخص کے ساتھ پیش آیا، جو کہ ایک مصنف بھی ہیں، اور دو روز قبل شام ڈھلے اپنے کتے کے ساتھ واک کرنے نکلے تھے۔ جو کریگ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ جب وہ ایسٹ فنچلے کے علاقے میں اپنے کتے کے ساتھ واک کررکے تھے تو قدرے ویران جگہ پر کھڑی ایک کار کے پچھلے حصے سے کسی خاتون کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دیں۔ جو نے سوچا کہ شاید کسی مجرم نے خاتون کو اغواءکرکے گاڑی کی ڈگی میں بند کردیا ہے اور شاید یہ خطرناک مجرم کہیں آس پاس ہی ہے، لہٰذا وہ مصیبت میں گرفتار خاتون کی جلد از جلد مدد کے لئے بڑھے اور تمام خطرات کو بالائے طاق کرتے ہوئے اچانک ڈگی کو کھول دیا۔

مزید جانئے: انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کی انتہائی عجیب و غریب وجہ سامنے آگئی
جو کہتے ہیں کہ ایک نوجوان خاتون ان کے سامنے تھی، جو وحشت زدہ انداز میں انہیں دیکھ رہی تھی، اور وہ مکمل طور پر برہنہ تھی۔ ایک مرد بھی اس کے ساتھ موجود تھا، اور وہ بھی مکمل طور پر برہنہ تھا۔ اب انہیں احساس ہوا کہ انہیں بہت بڑی غلط فہمی ہوئی تھی، اور یہ معاملہ تو کچھ اور ہی تھا۔ اس خاتون کو ان کی مدد کی ہرگز ضرورت نہ تھی۔ ابھی وہ معذرت کرہی رہے تھے کہ ان کے کتے نے گاڑی کی ڈگی میں چھلانگ لگادی، جس پر گاڑی میں موجود خاتون اور مرد واقعی خوف کے باعث چلانے لگے۔
جو کہتے ہیں کہ صورتحال کے اچانک یہ رخ اختیارکرنے پر وہ مزید پریشان ہوگئے اور اپنے کتے کو ساتھ لے کر وہاں سے دوڑ لگادی۔ انہوںنے ٹویٹر پر اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ہیرو بننے کی ان کی کوشش جس برے انجام سے دوچار ہوئی ہے اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کبھی بھی کسی بھی صورتحال میں ہیرو بننے کی کوشش نہیں کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -