خاتون کی کھوجانے والی انگوٹھی ڈاکٹر نے ایسی جگہ سے ڈھونڈ نکالی کہ میاں بیوی دونوں دنگ رہ گئے

خاتون کی کھوجانے والی انگوٹھی ڈاکٹر نے ایسی جگہ سے ڈھونڈ نکالی کہ میاں بیوی ...
خاتون کی کھوجانے والی انگوٹھی ڈاکٹر نے ایسی جگہ سے ڈھونڈ نکالی کہ میاں بیوی دونوں دنگ رہ گئے

  

لندن (نیوز ڈیسک) ننھے بچوں کو ہر چیز منہ ڈالنے کی عادت ہوتی ہے اور ان کی یہ معصومانہ عادت نہ صرف ان کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے بلکہ والدین کو بھی بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے اپنے ساتھ پیش آنے والے پریشان کن واقعے سے اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

اخبار ”مرر“ کے مطابق خاتون کی شادی کی قیمتی انگوٹھی اچانک غائب ہوگئی تو انہیں شدید فکر لاحق ہوئی۔ سارے گھر میں انگوٹھی کو تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہ چلا۔ بالآخر ان کا شک اپنے ننھے بچے کی طرف گیا تو اس کی تلاشی کے لئے اسے ہسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکٹروں نے جب بچے کا ایکسرے کیا تو پتا چلا کہ انگوٹھی اس کے پیٹ میں موجود تھی۔

مزید جانئے: عرب دنیا کا وہ ملک جہاں جنگ نے شادی کرنا انتہائی آسان بنادیا

بچے کے والد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ reddit پر بتایا کہ وہ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ ان کا ننھا بیٹا انگوٹھی نگل جائے گا، لیکن یہ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق اب وہ بچے کے ڈائپرز کی مسلسل نگرانی اور تجزیہ کررہے ہیں، اور منتظر ہیں کہ انگوٹھی قدرتی طریقے سے ان تک پہنچ جائے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے، تاہم کچھ صارفین نے بچے کے والد سے درخواست کی ہے کہ جب انہیں بچے کے ڈائپر میں انگوٹھی مل جائے تو براہ مہربانی اس کی تصویر پوسٹ نہ کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس