قومی ٹیم نیوزی لینڈکیخلاف آخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی
آکلینڈ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا اورآخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کیویزنے گرین شرٹس کوستررنزسے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کی،دونوں ٹیمیں دوسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے نیپئیرپہنچیں لیکن بارش نے کھیل نہ ہونے دیا، بارش پاکستان کیلئے رحمت ثابت ہوئی اوروائٹ واش کا خطرہ ٹل گیا، البتہ میزبان ٹیم کی برتری ناقابل شکست ہوگئی۔ سیریزکے تیسرے اورآخری میچ کیلئے قومی ٹیم نیپئیرسے آکلینڈ پہنچ گئی، ٹیم میچ کیلئے آج( ہفتہ ) ایڈن پارک میں ٹریننگ کرے گیجبکہ پاکستا ن اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اورآخری میچ ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب تین بجے شروع ہوگا۔