سابق کپتان عمران خان نے نوجوان فاسٹ باولرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا

سابق کپتان عمران خان نے نوجوان فاسٹ باولرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا

لاہور (آئی این پی)تحریک انصاف کرکٹ کے میدان میں بھی اتر آئی ، پی ٹی آئی پی سی بی کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے بہترین فاسٹ باؤلر تلاش کرے گی جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرے گا عمران خان کی ہدایت پر لاہور سے فاسٹ باؤلرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔پہلے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز لاہور سے ہو گا اور پھر یہ سلسلہ دوسرے شہریوں تک پھیلایا جائے گا جس میں 16 سے 25 سال تک کی عمر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں گے۔

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنے والے پانچ بہترین باؤلرز کو سلیکٹ کر کے پی سی بی کو ریفر کیا جائے گا جنہیں سٹیٹ بینک کی جانب سے روزگار بھی ملے گا۔

اس سلسلے کا پہلا کیمپ 20 اور 21 فروری کو لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں لگے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی