بریڈہوج سے متاثر ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ،ریان کیمپبل

بریڈہوج سے متاثر ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ،ریان کیمپبل

میلبور ن (این این آئی)سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ریان کیمپبل نے کہا ہے کہ بریڈہوج سے متاثر ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 43 سالہ وکٹ کیپر نے 2006ء میں آسٹریلیا ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے ریان کیمپبل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے ہانگ کانگ ٹیم میں شمولیت اعزاز کی بات ہے، مجھے دوبارہ انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملا ہے اور میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بریڈہوج ابھی تک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے متاثر کیا جس کے بعد میں نے بھی دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، میں اب بھی ہانگ کانگ کا بہترین بلے باز ہوں۔ میگا ایونٹ میں پرفارمنس دکھا کر اپنی کارکردگی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی