انگلش کاؤنٹی ایسکس سے معاہدہ کرلیا

انگلش کاؤنٹی ایسکس سے معاہدہ کرلیا

لندن(این این آئی) کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن نے انگلش کاؤنٹی ایسکس سے معاہدہ کرلیا، ایڈم ملن نیٹ ویسٹ ٹرافی میں کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔انگلش کاؤنٹی کلب ایسکس نے نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ملن کاؤنٹی سیزن میں ہم وطن پلیئرز جسی رائیڈر اور میٹ کوئن کو جوائن کریں گے۔ معاہدے کے تحت ملن کلب کی طرف سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کے سات میچز کھیلیں گے۔

ملن نے معاہدے کے بعد کہا کہ ایسکس سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، کلب حکام کی توقعات پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی