مالی بد انتظامی کے الزامات ’’ دی شین وارن فاؤنڈیشن ‘‘ ختم کرنیکا اعلان کردیا

مالی بد انتظامی کے الزامات ’’ دی شین وارن فاؤنڈیشن ‘‘ ختم کرنیکا اعلان ...

میلبورن(آن لائن) آسٹریلیا کے سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے شدید مالی بدانتظامی کے الزامات پر اپنا خیراتی ادارہ 'دی شین وارن فاؤنڈیشن' کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔شین وارن کا کہنا تھا کہ" دی شین وارن فاؤنڈیشن اور اس کے فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے حالیہ فرضی قیاس آرائیوں کا جواب یہ ہے کہ ہم نے اب تک 3.67 ملین ڈالر تقسیم کئے ہیں۔

اور اس سلسلے کا آخری چیک 18 مارچ 2016 کو تقسیم کیا جائے گا۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے کا سرکاری ادارہ دی شین وارن فاؤنڈیشن کا آڈٹ کرے گا جو اکتوبر سے اس فاؤنڈیشن پر نظر رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ دی شین وارن فاؤنڈیشن کا قیام 2004 میں عمل میں آیا تھا ۔؂

مزید : کھیل اور کھلاڑی