میرا ڈرامہ ’’ نرگس مستانی‘‘ شائقین کو پسند آئے گا‘اداکارہ نرگس

میرا ڈرامہ ’’ نرگس مستانی‘‘ شائقین کو پسند آئے گا‘اداکارہ نرگس
 میرا ڈرامہ ’’ نرگس مستانی‘‘ شائقین کو پسند آئے گا‘اداکارہ نرگس

  

لاہور (این این آئی) اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے میرا یہ ڈرامہ ’’ نرگس مستانی‘‘ شائقین کو پسند آئے گا۔اداکارہ نرگس نے کینیڈا سے وطن واپس پہنچنے کے بعد شالیمار تھیٹر میں ڈرامہ ’’نرگس مستانی‘‘ میں پرفارم کیا۔ دیگر کاسٹ میں سدرہ نور، شانزہ، شیبا رانی، سیمی خان، سونو، شاہد خان، چاند برال، مختار چن، وسیم پنوں، عظیم وکی، اسد مکھڑا اور طوطی برال شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔نرگس نے کہا ہے کہ میں نے بہت محنت کی ہے۔ امید ہے کہ میرا یہ ڈرامہ شائقین کو پسند آئے گا۔

مزید : کلچر