علیم ڈار صحافی شفیق چوہان کی سالگرہ کی تقریب میں شریک

علیم ڈار صحافی شفیق چوہان کی سالگرہ کی تقریب میں شریک

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کے ایلیٹ ایمپائر علیم ڈار کے بطور امپائر سو ٹیسٹ میچ مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد علیم ڈار نے سینئر صحافی شفیق چوہان کی قذافی سٹیڈیم میں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ تقریب میں انہوں نے سینئر صحافی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ۔علیم ڈار نے کہا کہ 100ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کے دوران سپورٹ کرنے پر اپنی فیملی، دوستوں، پی سی بی کے چیئرمین اور میڈیا کا بہت مشکور ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے اور مجھے میڈیا نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی