کوئٹہ کے باکسرمحمد وسیم کا مے ویدرباکسنگ کلب بھی مداح نکلا
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستا امریکی مے ویدر باکسنگ کلب نے محمد وسیم کومدعو کرلیا، ایک ماہ کی خصوصی تربیت دیجائے گی ن سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسرکی خداداد صلاحیتیں دیکھتے ہوئے نامور امریکی مے ویدر باکسنگ کلب نے نہیں مدعو کرلیا۔ محمد وسیم کو مشہور و معروف مے ویدرباکسنگ کلب ایک ماہ کی خصوصی تربیت دے گا۔ایک ماہ کی ٹریننگ کے بعد محمد وسیم رواں سال اپریل میں روایتی حریف بھارت کے باکسر سندیپ سنگھ کے خلاف لندن میں 12 راؤنڈز پر مشتمل پروفیشنل فائٹ لڑیں گے۔
محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیرکا آغازگزشتہ سال کورین کمپنی کیساتھ معاہدے کے بعد کیا تھا۔ اب تک کورین باکسر بینٹم وٹ کو اور بنکاک کنگز کپ میں تھائی لینڈ کے باکسرز کو شکست دے چکے ہیں۔کامن ویلتھ ، ایشین اورسیف گیمز سمیت کئی مقابلوں کے فاتح محمد وسیم رواں سال کے آخر میں ورلڈ پروفیشنل ٹائٹل کے لئے بھی رنگ میں اتریں گے۔