چنگ چی موٹر لمیٹڈ نے سی این جی آٹو رکشہ اور 100سی سی مو ٹر سائیکل متعارف کروا دی

چنگ چی موٹر لمیٹڈ نے سی این جی آٹو رکشہ اور 100سی سی مو ٹر سائیکل متعارف کروا دی
چنگ چی موٹر لمیٹڈ نے سی این جی آٹو رکشہ اور 100سی سی مو ٹر سائیکل متعارف کروا دی

  

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان میں آٹو کے حوالے سے معروف کمپنی پلم چنگ چی موٹر لمیٹڈ نے اعلی معیار ،کوالٹی او ر جدید ٹیکنالو جی سے ہم آہنگ سی این جی آٹو رکشہ اور 100سی سی مو ٹر سائیکل 2016متعارف کروا دی ہے گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں چنگ چی کمپنی کی نئی پراڈکٹس کی رنگا رنگ تقر یب منعقد ہوئی ۔جس کا افتتاح چنگ چی کمپنی کے ایم ڈی وانگ شو جون نے کیا اور اس مو قع پر ملک بھر سے ڈیلرز سمیت غیر ملکی مندوبین نے بھی شر کت کی ۔چنگ چی کمپنی کی جانب سے سی این جی آٹورکشہ سدا بہار تھری سیٹر ، سی این جی رکشہ شالیمار سکس سیٹر اور 100سی سی عوامی موٹر سائیکل 2016کے نئے ماڈل کی تعارفی تقریب میں ڈیلرز نے دلچسپی کا اظہار لیتے ہوئے چنگ چی رکشہ اور مو ٹر سائیکل کو وقت کی ضرورت کے عین مطابق بہتر قرار دیا ۔ تقر یب میں چنگ چی کمپنی کے لی شو کی ، لی پاؤ شنگ ، پاکستان میں مو جو د افسران عمران وڑائچ ، محمد ارشد ،عطاء الر حمن سمیت دیگر مو جو د تھے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان میں پلم چنگ چی مو ٹر لمیٹڈ کے نیشنل سیلز مینجر محمد عمران وڑائچ نے کہا کہ چنگ چی کمپنی پاکستان میں آٹو سی این جی رکشہ کی پائینر ہے جس نے پاکستان میں نہ صر ف سستی سواری متعارف کروائی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے ۔ انھوں نے بتایا کہ چنگ چی کمپنی واحد کمپنی ہے جو مارکیٹ کے مطابق اپنی پراڈکٹس کو متعارف کروا رہی ہے جس کی کوالٹی حکو مت پاکستان کے سٹینڈرڈ ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے ۔

۔انھوں نے کہا کہ چنگ چی کمپنی نے ماضی کی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالو جی اور کوالٹی کے حوالے سے اعلی معیار کے آٹو رکشہ اور مو ٹر سائیکل متعارف کروائی ہے جس میں مختلف کلرز سکیم کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ڈرائیورز کے لیے سو د مند روزگار کا باعث ٹھرے گی ۔ تقریب میں چنگ چی آٹو لمیٹڈ کی جانب سے نمایاں کارکر دگی دکھانے والے ڈیلرز کو ایوار ڈز سمیت مختلف تحائف سے نوازا گیا ۔

خواہشمند حضرات درخواست فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کرسکتے ہیں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.ext.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں جبکہ مکمل اور تصدیق شدہ درخواستیں متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک 31 جنوری 2016 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔

مزید : کامرس