حکومت پٹرول کی قیمت میں کمی کا پچاس فیصد ریلیف صارفین کو منتقل کرے، ملک طاہر جاوید

حکومت پٹرول کی قیمت میں کمی کا پچاس فیصد ریلیف صارفین کو منتقل کرے، ملک طاہر ...

لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں بے تحاشا کمی کا پچاس فیصد ریلیف اندرون ملک صارفین کو منتقل کرے .ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید اور سیکریٹری جنرل چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جونہی اضافہ ہوتا ہے حکومت فوری طور پر پورا اضافہ اندرون ملک صارفین پر ڈال دیتی ہے لیکن کافی دنوں سے اس کی قیمتوں میں تنزلی آ چکی ہے ۔ حکومت اپنے ہی عوام سے لگ بھگ چالیس روپے لٹر منافع کما رہی ہے جو سراسر زیادتی ہے ۔ ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی صاحب کے ادارے نے پہلے تو کمی کا فیصلہ لٹکائے رکھا تاکہ عوام کا زیادہ سے زیادہ استحصال کیا جا سکے ۔

. اس کے بعد کہا جاتا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں دس روپے کمی کی جائے گی لیکن ریلیف کے بارے میں حکومتی اعلانات کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مطابق ہوتے ہیں .پیٹرولیم کے وفاقی وزیر جناب شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ اوگرا پانچ روپے لٹر کی سمری تیار کر رہا ہے

مزید : کامرس