ایشیائی حصص بازاروں میں کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رحجان

ایشیائی حصص بازاروں میں کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رحجان

ٹوکیو(اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رحجان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں نکی 225 انڈکس 0.67 فیصد سے 113.61 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈکس 0.62 فیصد سے 8.63 پوائنٹس اپ رہے تاہم مقامی کرنسی ین کی قدر کی گئی جس کی وجہ جاپانی سنٹرل بینک کی طرف سے نیگیٹو انٹرسٹ ریٹ پالیسی کا اعلان تھا۔

ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس میں 1.82 فیصد سے 348.89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مین لینڈ چائنا کے شنگھائی کمپوزٹ انڈکس نے ابتداء میں مندی میں رہنے کے بعد 53.17پوائنٹس کی جمپ لی جبکہ شنزن انڈکس انڈکس 2.13 فیصد اپ رہا اور اس میں 34.75 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس