شہری اور پولیس کا تعاون، ریلوے لائن بچ گئی

شہری اور پولیس کا تعاون، ریلوے لائن بچ گئی

دینہ(جہلم) کے قریب ریلوے پُل کو بم دھماکے سے اُڑانے کی کوشش میں ناکام ہونے پر دہشت گرد نے اپنے آپ ہی کو اُڑا لیا، دہشت گرد کا تعلق سرائے عالمگیر سے نکلا۔ خبر کے مطابق خود کش بمبار ریلوے لائن(پُل) اُڑانے کے لئے بم باندھ رہا تھا کہ ایک کسان نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس نے بھی تاخیر نہ کی اور اس دہشت گرد کو روکنے کے اقدامات کئے، اس پر اُس نے خود کو بم سے اُڑا لیا۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور کہاں تک سرایت کر چکا ہوا ہے اس کے ساتھ ہی ایک کسان(شہری) کی اطلاع پر پولیس کی بروقت کارروائی بھی قابلِ تحسین ہے کہ اس تعاون اور حرکت کی وجہ سے نقصان نہ ہوا اور دہشت گرد ناکام ہو گیا، اس سے ثابت ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف اصل کارروائی اور موثر اقدام تبھی ہو سکتے ہیں جب شہری بھی گرد و پیش پر نظر رکھیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں یہ ناگزیر ہے، لہٰذا بہتر عمل تو شہریوں سے تعاون حاصل کرنے کا ہے اور ایسا کرنا چاہئے۔

مزید : اداریہ