ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ

ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ

پنجاب اسمبلی کی متفقہ منظوری اور سفارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، تاہم خود انہوں نے اپنے سمیت اراکین کابینہ کے مشاہروں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ یہ بھی ایک مستحسن اقدام ہے کہ وزیراعلیٰ نے وزراء کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا کہ ایسا ہوتا تو یہ دہری رعایت ہو جاتی،کیونکہ خود وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء اسمبلی کے رکن ہی کی حیثیت سے ان عہدوں پر فائز ہیں۔ یوں اراکین اسمبلی کی حیثیت سے تو تنخواہیں بڑھ ہی گئی ہیں۔ اگر کابینہ کے معاوضے بھی بڑھائے جاتے تو یہ دہرا فائدہ ہوتا۔ وزیراعلیٰ مختلف امور میں بچت کے پہلو تلاش کرتے رہتے ہیں یوں بھی وہ بطور وزیراعلیٰ تنخواہ نہیں لیتے۔ پنجاب اسمبلی نے گزشتہ سیشن کے دوران تنخواہیں بڑھانے کی تجویز منظور کی تھی اور یہ متفقہ تھی، حزب اقتدار اور حزب اختلاف نے اتفاق رائے سے سفارش کی تھی۔

مزید : اداریہ