موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار،بیماریاں ختم ہوں گی،ماہرین صحت

موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار،بیماریاں ختم ہوں گی،ماہرین صحت

لاہور(اقبال بھٹی)صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اورجابجا کھدائی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں اور فضائی آلودگی کے اثرات کو بارش نے دھو ڈالا آسمان پر چھائی گرد چھٹ گئی جس سے نزلہ زکام کھانسی بخار اور سینے کی دیگر بیماریوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم ا س با رش سے اورنج لائن مٹرو ٹرین کے راستے میں کھودے گئے گڑھوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی نکاسی کا بظاہر کو ئی انتظام نہیں۔ بارش کے حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارش انسانی صحت کے لئے نہاہت ہی مفید ہے بلخصوص زندہ دلان لاہور جو کھدائی اور آلودگی کے باعث گردسے پھیلنے والے وبائی امراض کا شکار رہے انہیں بھی سکھ کا سانس نصیب ہو ا اس طرح ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ یہ بارش فصلوں کے لئے بھی نیک شگون ہے اور اس کے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے خاص کر گندم کی فصل کی فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی اس کے علاوہ دوسری تمام فصلوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔دوسری جانب بارش کے دوران بچوں خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہونے کے لئے باہر نکل آئی پارکوں میں آئے ہوئے شہریوں جاوید اکرم اور رضا نے روزنامہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے باران رحمت پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ طویل عرصہ بعد بارش نے ہمیں بیماریوں سے اور آلودگی سے نجات دی ہے ہماری دعائیں رنگ لائیں اور آسمان کھل کر برسا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1