بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملے تو سڑکوں پر آئنگے،ذکر اللہ مجاہد

بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملے تو سڑکوں پر آئنگے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں نے اپنے حلف اُٹھا لئے ہیں لیکن حکومت ان کو اختیارات دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اگر حکومت نے منتخب نمائندوں کو اختیارات نہ دیئے تو جماعت اسلامی لاہور احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزجماعت اسلامی لاہور کے تنظیمی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی نائب امراء، نائب قیمین ، صدور علاقہ جات اور معاونین خصوصی نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر منتخب نمائندوں کو اختیارات و وسائل نہ دیئے گئے تو ہم ان نمائندوں کو سڑکوں پر لے آئیں گے جس کے بعد حکمران کو کہیں سر چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی ۔