تعلیمی اداروں کی بندش دہشتگردوں کے مشن کی تکمیل کے برابر ہے، حامد رضا

تعلیمی اداروں کی بندش دہشتگردوں کے مشن کی تکمیل کے برابر ہے، حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نفسیاتی شکست کی ذمہ دار حکومت ہے۔ چوہدری نثار نے حکومت اور پیپلز پارٹی میں مک مکا کی تصدیق کر دی ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش دہشتگردوں کے مشن کی تکمیل کے مترادف ہے۔ مولانا عبد العزیز بارے وزیر داخلہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔ وزیر داخلہ طالبان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ داعش کی ریڈیو نشریات کا قباعلی علاقوں تک پہنچ جانا تشویشناک ہے۔ قوم جنرل راحیل شریف کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک منصب پر دیکھناچاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت اختیارات نہ دیکر بلدیاتی اداروں کو لولا لنگڑا رکھنا چاہتی ہے۔ چوہدری نثار کا مک مکا کا اعتراف وزیر اعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ بد ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ اور گیس کی بندش سے چولہے ٹھندے ہو گئے ہیں۔ سندھ حکومت کو آرمی چیف کے عزم کا مفہو م سمجھنا چاہیے۔
حکمرانوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی دوسری چیز میں دلچسپی نہیں۔ یمن میں سعودی بمباری سے عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ سعودی اتحاد کی فضائی کاروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔بلا امتیاز اور بے رحم احتساب وقت کی ضرورت ہے۔