کھینچا تانی کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلے گی،انجینئر یاسر گیلانی

کھینچا تانی کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلے گی،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں پر وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے متضاد بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنما خود ایک پیج پر نہیں ہیں۔

دیگر اداروں کا معاملہ تو الگ بات ہے۔ مسلم لیگ( ن )کا شیرازہ بکھرنے والا ہے کھینچا تانی کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ اراکین اسمبلی اور بلدیاتی ادارے اختیارات کے بغیر عوام کی کیا خدمت کریں گے یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت داخلی اور خارجی دونوں محازوں پر بُری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1