دشمن قوتیں مسلمانوں کو کمزور کرناچا ہتی ہیں،طاہر محمود اشرفی

دشمن قوتیں مسلمانوں کو کمزور کرناچا ہتی ہیں،طاہر محمود اشرفی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) اسلام اور مسلم دشمن قوتیں مسلم ممالک کو کمزور کرنے کیلئے کوشاں ہیں پاکستان سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں مساجد،سکولوں اور عوام الناس پر حملے مسلم ممالک میں بے چینی اور اضطراب پیدا کرنے کی کوشش ہے پاکستان میں ژوب اور سعودی عرب میں الحصاء میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیںیہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا اسد اللہ فاروق،مولانا اسعد زکریا ،مولانا عبد الحمید صابری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسند اور دہشتگرد گروہ لیبیا،شام،عراق اور یمن کے بعد اب پاکستان اور سعودی عرب کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں اور ان دہشتگرد وں کا اصل ہدف مسلمانوں کو کمزور، اسلامی تعلیمات سے دور اورارض حرمین الشریفین میں فساد پیدا کرکے مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے۔ان رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گرد جماعتیں اپنے اہداف میں ناکام ہوں گی۔علماء اسلام نے جس طرح ماضی میں ہر باطل فتنہ کا مقابلہ کیا اور مسلم عوام کی رہنمائی کیان گروہوں اور جماعتوں کیخلاف بھی علماء میدان عمل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی ’’پیغام اسلام کانفرنس‘‘ دہشت گرد وں،انتہاپسند گروہوں کے نظریات اور افکار کیخلاف عملی جدوجہد کا نمونہ بنے گی۔ان رہنماؤں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی عرب کی عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے سعودی عرب میں مسجد بم دھمامیں شہید ہونے نمازیوں کی اظہار تعزیت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1