لیسکو ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات بروقت ادا کئے جائیں گے،قیصر زمان
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرز اور واجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ چیف فنانشل آفیسرمحمدبخش بلوچ کی صدارت میں منعقدہوئی میں سنایا گیا ۔ انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔چیف فنانشل آفیسرمحمدبخش بلوچ نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں ۔ ریٹائر ہونیوالے ملازمین میں ( میٹر ریڈر رانا عبدالستار ، محمد آصف ) ، (اپرڈویژنل کلرک شفاقت حسین ، محمد یوسف ، منیر احمد ، محمد نواز)،ہیڈکلرک سیداقبال حسین ، (لائن مین I- محمد حسین ، محمد اسلم ، انوارالحق ، سید مقصود علی ، تاج دین) ، سیکورٹی گارڈ گلزار حسین،کرین ڈرائیور محمد احمد ، ( اسسٹنٹ لائن مین منیر احمد ،محمد ادریس ) ، لائن مین II-لیاقت علی،نائب قاصد پرویز احمد ، چوکیدار محمد اصغر شامل ہیں۔